Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

آج بروز بد ھ10 دسمبر 2025 موسمیات کی تازہ ترین رپورٹ

اسلام آباد(اوصاف نیوز)بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کی توقع۔ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ۔پنجاب اور خیبر پختونخواکےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ چند مقامات پر دھند پڑنے کی توقع ۔

بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کی توقع۔ پنجاب اور خیبر پختونخواکےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح اوررات کے اوقات میں چند مقامات پر دھند پڑنےکا امکان ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ پنجاب اور خیبر پختونخواکے میدانی اضلاع میں سموگ جبکہ رات /صبح کے اوقات میں چند مقامات پردھند چھائی رہی۔
آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی09، اسکردومنفی06، بگروٹ منفی 04، گوپس اور گلگت میں منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

بدھ (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداور خشک جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ۔
بدھ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداور خشک رہنے کی توقع ۔
مزید پڑھیں: پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، موبائل فون پر ٹیکس میں کمی پر غور

یہ بھی پڑھیں