اسلام آباد(اوصاف نیوز)بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہےگا۔ پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں اور بالائی سندھ کے اضلاع میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ۔
بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہےگا۔ پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں اور بالائی سندھ کے اضلاع میں درمیانی دھند چھائے رہنے کی توقع ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم کشمیر ، خطۂ پوٹھوہار،اسلام آباد،بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرداور خشک رہا۔ پنجاب اوربالائی سندھ کے اضلاع میں درمیانی سے شدید دھند چھائی رہی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): کشمیر: مظفر آباد (شہر 11، ایئرپورٹ 05)، پنجاب: مری 09، راولپنڈی (شمس آباد01، کچہری 03، چکلالہ 03) ، گڑھی دوپٹہ 03 ، اسلام آباد (سید پور 01)، خیبر پختونخوا : بالاکوٹ ، میر کھانی، 02، باچا خان ایئرپورٹ، تخت بائی 01،گلگت بلتستان: استور 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی08، گوپس منفی04،کالام ،کوئٹہ منفی03، قلات منفی02 اور مالم جبہ میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
منگل (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداور خشک رہا۔
بدھ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداور خشک رہنےکے ساتھ بعد از دوپہر تیز ہوائیں چلنے کی توقع۔
مزید پڑھیں: چاندی کی قیمت پاکستان میں کیا ہے آج؟



