Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

آج بروز جمعرات یکم جنوری 2026 موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اوصاف نیوز)نوٹ:آج(رات) اور 01 جنوری کے دورانبرفباری کے باعث ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، مری، گلیات، وادی نیلم، باغ، پونچھ، حویلی میں سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ۔

بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ/برفانی تودے گرنے کا خطرہ۔
اس دوران پنجاب کے وسطی/جنوبی علاقے اور بالائی سندھ میں دھند کی شدت میں کمی متوقع۔

بدھ کے روز بالائی / وسطی پنجاب ، خیبرپختونخوا ،شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان،کشمیر اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفبار ی کی توقع ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان۔

جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان،کشمیر ، خطہ ٔ پوٹھوہار،شمال مشرقی پنجاب اوراسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور بالائی/جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابر آلود رہا۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: چھور34،روہڑی 32، سکھر 24، حیدرآباد (سٹی 13، ایئرپورٹ 06)، ٹنڈو جام 11، موہنجو داڑو 10، خیرپور 08، لاڑکانہ 06، کراچی( کیماڑی 06، مسرور بیس 05، اورنگی ٹاؤن، ڈی ایچ اے، صدر 03، کورنگی، فیصل بیس 02، اولڈ ایریا ایئرپورٹ، جناح ٹرمینل، یونیورسٹی روڈ، گلشن حدید، سرجانی ٹاؤن 01)،جیکب آباد 05، میر پور خاص 04، دادو ، پڈعیدن 03، بلوچستان: کوئٹہ (سمنگلی 25، سٹی 12)، تربت 14، خضدار 07، لسبیلہ 06، ژوب 02، بارکھان، قلات 01،خیبرپختونخوا: میر کھانی 21، دیر (بالائی 18، زیریں 09)، دروش 13، چترال 12، چراٹ 11، پٹن 09، کالام، پاراچنار 08، مالم جبہ، تخت بائی 04، پشاور (سٹی، ایئرپورٹ)، باچا خان ایئرپورٹ 02، ڈی آئی خان ایئرپورٹ 02، ڈی آئی خان ایئرپورٹ01، پنجاب :رحیم یار خان06،نورپورتھل،خان پور 02،اٹک،ڈی جی خان،بہاولنگر01، گلگت بلتستان: چلاس02 اور گوپس میں 01 ملی میٹر بارش ہوئی۔

برفباری (انچ): کالام 04، مسلم باغ 03، زیارت 1.5، مالم جبہ میں01انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی06، گوپس منفی02 اور پاڑہ چنار میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
مزید پڑھیں: کم عمری میں دورانِ سفر اجنبی شخص نے ہراساں کیا، ملکہ برطانیہ کا انکشاف۔

یہ بھی پڑھیں