Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

آج بروز ہفتہ 10 جنوری 2025 کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اوصاف نیوز)ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ۔ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھا ئےرہنے کا امکان۔

ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ۔ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھا ئےرہنے کا امکان۔ خطہ ٔپوٹھوہار اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ اس دوران جیوانی میں 02 ملی میٹر بارش ہوئی.پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونحوا کے میدانی اضلاع کے بیشتر اضلاع میں درمیانی سے شدید دھند چھائی رہی۔

آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی14، اسکردومنفی 12 ، استورمنفی 11 ، گوپس منفی09 ، ہنزہ، قلات منفی08،گلگت،بگروٹ اور کالام میں منفی06 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

جمعہ (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ۔اس دوران چند مقامات پر دھند چھائے رہے۔

ہفتہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ۔تاہم رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع۔
مزید پڑھیں: آج بروز ہفتہ 10 جنوری 2025 سونے کی تازہ ترین قیمت

یہ بھی پڑھیں