Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

آج بروز ہفتہ 24 دسمبر 2026 موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اوصاف نیوز)انتباہ: آج رات تیزبارش/شدید برفباری کے باعث ناران، کاغان، دیر، سوات، کالام، چترال، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، مری، گلیات، وادیٔ نیلم، باغ، پونچھ، حویلی اور راولاکوٹ میں سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ۔

تیزبارش/شدید برفباری کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ/برفانی تودے گرنے کا خطرہ۔ • اس دوران سیاحوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت۔

جمعه کے روز کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں درمیانی سے شدید بارش اور برفباری کی بھی توقع ۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہےگا۔

ہفتہ کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہےگا ۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے کا بھی امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں بعض مقامات پرشدید بارش اورشدید بر فباری بھی ریکارڈ ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): کشمیر: مظفرآباد ایئرپورٹ 91، مظفرآباد سٹی 76، گڑھی دوپٹہ 63، کوٹلی 59، راولا کوٹ 34۔ خیبر پختونخوا: کاکول 77، چراٹ 63، کالام 59، بالاکوٹ 56، سیدو شریف 54، لوئر دیر اور پٹن 49، پشاور سٹی 46، باچا خان ایئرپورٹ 44، پشاور ایئرپورٹ 42، چترال 39، دروش 35، تخت بھائی 28، میر خانی 22، دیر 18، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان سٹی 09، ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ 06۔ پنجاب: اسلام آباد (سیدپور ولیج 46، سٹی 44، بوکرا35، گو لڑہ ،ایئرپورٹ 23)، مری 38، چکوال 37، سیالکوٹ سٹی 36، سیالکوٹ ایئرپورٹ 35، منگلا 34، راولپنڈی (شمش آباد 44، نیو کٹاریاں 41، پیرودہائی 30، چکلالہ 29، بوکرا اور گوالمنڈی 35)، سرگودھا سٹی 26، اٹک، جہلم اور جوہرآباد 23، منڈی بہاؤالدین اور لاہور ایئرپورٹ 21، گجرات 20، ملتان سٹی 19، لاہور سٹی 18، نورپور تھل 16، گوجرانوالہ 15، ملتان ایئرپورٹ 14، حافظ آباد 13، نارووال 12، شیخوپورہ 11، جھنگ اور ٹی ٹی سنگھ 10، کرور (لیہ) 07، خانیوال، بہاولپور سٹی، رحیم یار خان اور خانپور 06، کوٹ ادو اور بہاولنگر 05، فیصل آباد، بھکر، قصور اور ساہیوال 04، اوکاڑہ اور بہاولپور ایئرپورٹ 02۔ بلوچستان: قلات 27۔ گلگت بلتستان: چلاس اور استور 12، بونجی 11، اسکردو 04، گلگت 02۔ سندھ: خیرپور 04۔

برفباری (انچ): مالم جبہ 58 ، کالام 30 ، چترال 17 ، مری 16 ، دروش اور پاراچنار 15 ، راولاکوٹ 12میر خانی 07 ، دیر (اپر) 06 ، پٹن 04 ، اسکردو 03 ، گوپس اور قلات 02 ، کوئٹہ، کاکول اور بالاکوٹ میں 01 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔

آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : قلات منفی12 ،زیارت منفی 11 کوئٹہ منفی 08، پاراچنار منفی07،گوپس منفی05، کالام،مالم جبہ منفی04 اور لہہ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

جمعہ( رات): اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہےگا۔ تاہم چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

ہفتہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک جبکہ بعد از دوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ۔ اس دوران سرد ہوائیں چلنے کی بھی توقع۔
مزید پڑھیں: آج بروز ہفتہ 24 دسمبر 2026 سونے کی تازہ ترین قیمت

یہ بھی پڑھیں