Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

سعودی عرب میں رمضان المبارک 11 مارچ سے شروع ہوگا

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک )سعودی دارالحکومت ریاض میں قائم فلکیاتی علوم کے ادارے کے سربراہ شرف السفیانی نے کہا ہے کہ فلکی حساب سے یکم رمضان المبارک پیر 11 مارچ کو ہوگا۔ماہر فلکیات شرف السفیانی کا مزید کہنا تھا کہ 10 مارچ 29 شعبان کو سعودی عرب کے وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے رمضان کے ہلال کی پیدائش ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کے ہلال کی گواہی سعودی سپریم کورٹ میں اندراج کرانے سے ہی ہوگی۔

بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس سال عرب ممالک اور دنیا کے دیگرممالک میں رمضان المبارک کی روہیت ہلال 10 مارچ بہ اتوارکو ہوگی۔ فلکیات کے مطالعے سے ثابت ہوا ہے کہ مرکزی ملاپ صبح نو بجے ہوگا جب غروب آفتاب کے بعد پورے عالم اسلام میں چاند نہیں دکھائی دے گا۔

اسی مناسبت سے مصر، سعودی عرب، امارات، قطر اردن اور الجزائر سمیت کئی عرب ممالک کے لیے توقع کی جارہی ہے کہ بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی پہلی تاریخ پیر 11 مارچ کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں