تہران(ویب ڈیسک)سربراہ ایرانی ڈیزاسٹرمینجمنٹ تنظیم محمد حسن نامی نے کہا ہے کہ سب سے بہتر حالت میں آیت اللہ محمد علی آل ہاشم کی لاش ملی،ہیلی کاپٹر حادثے کے ایک گھنٹے بعد تک آیت اللہ محمد علی زندہ رہے،ایرانی عہدیدار نے کہاکہ حادثے کے بعد آیت اللہ محمد علی نے صدارتی آفس کے سربراہ کو فون کیا،آیت اللہ محمد علی کی غلام حسین اسماعیلی سے فون پر بات ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ اتوار کے روز ایرانی صدر ابراہیم رئیسی آذربائیجان کے سرحدی علاقے میں ڈیم کے افتتاح کے بعد واپس تبریز آ رہے تھے کہ تبریز سے 100 کلو میٹر دور ضلع اُوزی اور پیر داؤد قصبے کے درمیانی علاقے میں پرواز کے آدھے گھنٹہ بعد صدر کے ہیلی کاپٹر کا دیگر ہیلی کاپٹرز سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر خراب موسمی حالات میں دیزمر جنگل میں کریش ہوا، 15 گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہنے والے سرچ آپریشن کے بعد ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے جسد خاکی مل گئے، سرچ آپریشن کی کامیابی کے بعد تمام شہداء کے جسد خاکی تبریز منتقل کر دیئے۔
مزیدپڑھیں :ترجمان تحریک انصاف رئوف حسن پر حملہ ،عوام میں غم وغصے کی لہردوڑ گئی
ایران کے صدر کیساتھ وزیر خارجہ امیر حسین عبدالہیان، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے سید محمد الہاشم، مشرقی آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی، تبریز کے امام سید محمد الہاشم، صدر کے سکیورٹی کمانڈر سردار مہدی موسوی، پائلٹ کرنل سید طاہر مصطفوی، پائلٹ کرنل محسن دریانوش اور میجر بہروز بھی سوار تھے جو جام شہادت نوش کر گئے۔