Search
Close this search box.
جمعرات ,23 جولائی ,2026ء

ایلون مسک کا بڑا یو ٹرن ، چینی سامان پر محصولات عائد کرنے پر جو بائیڈن پر تنقید

مشہور امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے صدر جو بائیڈن کے چینی مصنوعات پر ٹیکس عائد کرنے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

بائیڈن انتظامیہ نے گزشتہ ہفتے 18 بلین ڈالر مالیت کی چینی اشیاء پر ٹیرف کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اب الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیرف 25 فیصد سے بڑھ کر 100 فیصد ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  حکومت کا ملک بھر کے طلبہ کے لیے آن لائن ایجوکیشن پورٹل بنانے کا فیصلہ

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے بدھ کو ویوا ٹیک کانفرنس میں جو بائیڈن کی جانب سے چینی مصنوعات پر محصولات عائد کیے جانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘میں نے ٹیرف لگانے کا نہیں کہا اور نہ ہی میں نے کیا’۔ نہ صرف میری کمپنی ٹیسلا بلکہ جب اس کا اعلان ہوا تو میں خود حیران رہ گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ “ٹیسلا بغیر کسی ٹیرف کے اور بغیر کسی امتیازی تعاون کے چینی مارکیٹ میں بہت اچھا مقابلہ کر رہی ہے اور میں ٹیرف لگانے کے حق میں نہیں ہوں”۔

یہ بھی پڑھیں