Search
Close this search box.
جمعرات ,23 جولائی ,2026ء

ایران اسرائیل جنگ، کشیدہ حالات،برطانیہ اور مصرکا عالمی ایئرلائنز کیلئے انتباہ جاری،متعدد ممالک کی پروازیں معطل

قاہرہ (نیوزڈیسک) مشرق وسطیٰ میں بدلتی صورت اور جنگ کے منڈلاتے خطرات کے پیش نظر برطانیہ اور مصر نے اپنی اپنی ایئرلائنز کو ایران اور لبنان کی فضائی حدود استعمال کرنے سے گریز کرنے کا انتباہ جاری کرتے ہوئے اہم ہدایات جاری کردیں ۔ یاد رہے کہ کئی عالمی ایئرلائنز ان دونوں ممالک کی فضائی حدود سے بچنے کیلئے اپنے نظام الاوقات پر نظرثانی کررہی ہیں۔

بہت سے ممالک نے اسرائیل اور لبنان کیلئے پروازیں بند کردیں، یونائیٹڈ ایئر لائنز نے تل ابیب کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں، جب کہ ڈیلٹا ایئر لائنز نے اگست کے آخر تک اپنا نیویارک تا تل ابیب روٹ روک دیا۔ فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق، برطانوی کیریئرز فی الحال لبنان کیلئے پرواز سے گریزاں ہیں جبکہ سنگاپور ایئر لائنز نے حفاظتی خدشات کے پیش نظر متبادل راستے استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

جبکہ گزشتہ جمعے سے ایرانی فضائی حدود سے پروازیں روک دیں۔ مصری ایئر لائنز پہلے ہی ایران کی فضائی حدود سے گریز کررہی ہے، مصر کی شہری ہوابازی کی وزارت نے کہا کہ نوٹس کا مقصد پروازوں کی حفاظت کے خطرات کو کم کرنا تھا، کیونکہ ایرانی حکام نے انہیں ملک کی فضائی حدود میں فوجی مشقوں کے بارے میں مطلع کردیا تھا۔

اردن کے حکام نے اپنے ہوائی اڈوں پر اترنے والی تمام ایئر لائنز سے بھی کہا کہ وہ 45 منٹ کا اضافی ایندھن لے جائیں، کیونکہ اردن سمیت خطے کے ممالک نے اس سال کے شروع میں اسرائیل پر فضائی حملوں کے دوران اپنی فضائی حدود بند کر دی تھیں۔
وقار یونس کی پی سی بی میں تقرری کیخلاف سماعت ملتوی کر دی گئی

یہ بھی پڑھیں