ڈھاکہ(نیوزڈیسک) ڈاکٹر محمد یونس پیرس سے ڈھاکہ پہنچ گئے ، ڈاکٹر یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت آج حلف اُٹھائے گی ، حلف برداری تقریب دربار ہال میں آج رات 8 بجے ہوگی۔ عبوری حکومت ابتدائی طور پر 15 ارکان پر مشتمل ہوگی، نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کو طلباء نے عبوری حکومت کا سربراہ بنانے کی تجویز دی تھی ۔
ڈاکٹر محمد یونس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈھاکہ پہنچ کر خوشی ہوئی ، طلباء نے بنگلہ دیش کو بچالیا، ہمیں انتشار سے بچنے کیلئے حکمت عملی کیساتھ چلنا ہوگا۔ ملکی ترقی کیلئے ہم سب کو ملکر چلنا ہوگا۔ بنگلہ دیش اب بدل چکا ہے اور اس کی ترقی کو کوئی نہیں روک سکتا۔
حسینہ واجد کے بعد اورکون کون سی اہم شخصیات فرارہوگئیں ؟جانیں
