Search
Close this search box.
جمعرات ,23 جولائی ,2026ء

ویزا فری انٹری، خلیجی ممالک کے مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان کی وفاقی حکومت نے سیاحت کے فروغ اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی پاکستان آمد کے حوالے سے اہم قدم اٹھاتے ہوئے گلف کوآپریشن ممالک کے مسافروں کو ویزا فری انٹری دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت پاکستان نے گلف کوآپریشن ممالک کے مسافروں کو ویزا فری انٹری دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام ایئرپورٹس کے امیگریشن حکام کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کر دی ہیں۔

پاکستان کی جانب سے بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور یو اے ای کے شہریوں کو ویزا فری انٹری کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔

6 ممالک کے شہری 90 دنوں تک بغیر ویزا انٹری پر پاکستان رہ سکیں گے، جب کہ 120 ممالک کے مسافروں کو ویزا گرانٹ نوٹس کے تحت انٹری دینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ان ممالک کے شہری ویزا درخواست اور پاسپورٹ کی کاپی کے ساتھ ویزا گرانٹ نوٹس حاصل کر سکیں گے، اور اس نوٹس کے ذریعے ویزا آن آرائیول حاصل کر سکیں گے۔
مزیدپڑھیں :حج پالیسی 2025 میں کیا تبدیلیاں کی جارہی ہیں؟

یہ بھی پڑھیں