اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیر خارجہ اور ڈپٹی وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی سے چیمبر میں ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران سینیٹراسحاق ڈار نے آئینی ترمیم سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان کی پارلیمانی کمیٹی سے مشاورت اور اعتماد میں لیاہے۔
متحدہ چیئرمین نے مجوزہ آئینی ترمیمی بل پر غور کیا جبکہ حکومتی سینیٹرز نے انہیں اس بارے میں مکمل بریفنگ بھی دی ہے۔
ایم کیو ایم چیئرمین خالد مقبول کی پارٹی نے آئینی ترامیم پر حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
متحدہ ترجمان نے حکومتی وفد سے پارٹی کی پارلیمانی قیادت کی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ دونوں وزراء نے مجوزہ ترمیمی بل پر قیادت کو اعتماد میں لیا ہے۔


