ممبئی (ویب دیسک )بالی وڈ سپر اسٹار اور دبنگ اداکار سلمان خان کی ہیروں جڑی گھڑی نے سوشل میڈیا سمیت فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے۔
بھارتی سلیبرٹیز کی شادیاں یا فلمی ایونٹس سلمان خان ہمیشہ تمام فنکاروں پر بازی لے جاتے ہیں۔
لگژری جیولری اور گھڑیوں کی کمپنی جیکب اینڈ کو کے بانی ،امریکی جیولری ڈیزائنرجیکب عربو کی جانب سے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس انہیں سلمان خان کے ہاتھ میں ہیروں جڑی خوبصورت ترین گھڑی “بلینیئر تھری پہناتے دیکھا گیا۔
قیمتی سلور گھڑی میں تقریبا 714 سفید ہیرے جڑے ہوئے ہیں، جبکہ پوسٹ کے کیپشن میں جیکب عربو نے لکھا کہ،’میں کبھی کسی کو اپنی بلینیئر گھڑی نہیں پہننے دیتا، لیکن سلمان خان کے لیے میں نے استثنا کیاہے۔
سلمان خان کے ہاتھ میں لگژری گھڑی دیکھ کر فینز کی رال ٹپکنے لگی ہے۔ جبکہ ساتھ ہی مداحوں نے اس ویڈیو پر محبت کی برسات کردی۔
بھارتی سپر اسٹار کے ایک مداح نےکمنٹ دیا کہ “سلمان خان نے گھڑی نہیں پہنی، بلکہ گھڑی کو سلمان خان کی کلائی میں آنے کا اعزاز حاصل ہوا۔
تازہ ترین اطلاعات کےمطابق اس گھڑی کے اندرونی دائرے میں 152 سفید زمرد کٹ ہیرے جڑے ہیں جبکہ ہر حصے میںمزید 76 ہیرے موجود ہیں۔
علاوہ ازیں اس کے بریسلٹ میں 504 سفید زمرد کٹ ہیرے جڑے ہیں، اور گھڑی کے موومنٹ برج کو 57 بیگیٹ کٹ ہیرے سے سجایا گیا ہے جس کی کل تعداد 714 سفید ہیرے بنتی ہے۔
مزید پڑھیں:سپر اسٹارسلمان خان کے بعد والد سلیم خان بشنوئی کے راڈر پر
