Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

سپر اسٹارسلمان خان کے بعد والد سلیم خان بشنوئی کے راڈر پر

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے بعد ان کے والد و مشہور اسکرپٹ رائٹر سلیم خان کو بھی بشنوئی گینگ کی جانب سے برقہ پوش خاتون نے قتل کی دھمکی دیدی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلیم خان ممبئی کی کارٹر روڈ پر چہل قدمی کیلئے نکلے ہوئے تھے کہ برقعہ پہنی ایک خاتون نے انہیں دھمکایاہے۔

بائیک سوار ایک خاتون اورمرد نے سلیم خان کو دھمکی دیتے ہوئے یہ الفاظ ادا کیے کہ ‘لارنس بشنوئی کو بلاؤں کیا؟

یہ واقع رپورٹ ہوتے ہی باندرہ کی پولیس حرکت میں آگئی اور دونوں افراد کی تلاش شروع کی جاچکی ہے۔

پولیس کا اندازہ ہے کہ ممکن ہے یہ فقط ایک پرینک ہو لیکن خاتون نے جس دہشتگرد کا نام لیا اس کو مزاق میں اڑیا نہیں جاسکتا اس لیے معاملے کو سنجیدہ لینا ضروری ہے۔

سلیم خان کو دھمکی ملنے سے چند ماہ قبل سلمان خان کے گھر کے باہر بشنوئی گینگ کے کارکنان ہی فائرنگ کر کے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:گرج چمک کے ساتھ بارش ،محکمہ موسمیات نے بڑی خبر سنا دی ،کہاں ؟جانیں

یہ بھی پڑھیں