کیلیفورنیا(نیوزڈیسک) امریکی شہری18 سال سے لاعلمی میں پڑوسی کا بجلی بل بھرتا رہا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 2006 سے اپارٹمنٹ میں رہنے والے کین ولسن نے اپنی زندگی کا حیران کن واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں غور کیا کہ ان کا پیسیفک گیس اور الیکٹرک بِل زیادہ آ رہا ہے۔
لہٰذا انہوں نے توانائی کے استعمال کو کم کرنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے ۔ تمام تر اقدامات کے باوجود جب ان کا بل کم نہیں ہوا تو وہ پی جی اینڈ ای کے دفتر پہنچ گئے اور بلوں میں ہونے والی زیادتی کی شکایت کی ۔
کین ولسن کا کہنا تھا کہ ادارے کا خیال تھا کہ یا تو لائن لیک تھی یا کوئی ان کی بجلی چوری کر رہاہے یا پھر میٹر میں کچھ مسئلہ ہوگاکیوں کہ کچھ تو ایسا تھا جو ٹھیک نہیں تھا۔
یوٹیلیٹی کمپنی ملازمین کین ولسن کے گھر معائنے کیلئے آئے اور تب یہ بات سامنے آئی کہ کمپنی پڑوس کی بجلی کا بِل ان کے گھر بھیج رہی ہے اور وہ پڑوسی کی بجلی کابل ادا کررہے ہیں۔
کین ولسن کا کہنا تھا کہ یہ مغالطہ ممکنہ طور پر گزشتہ 18 برس سے ہو رہا تھا جب سے وہ اس اپارٹمنٹ میں رہ رہے ہیں۔ادارے نے ایک بیان میں کہا کہ ادارہ اپنی غلطی کو قبول کرتا ہے اور غلطی کی تلافی کا عزم رکھتا ہے۔
دولہا دلہن نے منائی سہاگ رات، پھر ساس نے بتایا بیٹے کا ایک راز، سنتے ہی بیوی ہوگئی بیہوش!


