آگرہ (ویب ڈیسک) غسل کرنا صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ ڈاکٹر بھی زیادہ تر جسم پر توجہ دینے اور غسل کرنے کا کہتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ لیکن آگرہ میں میاں بیوی میں صرف اسی بات پر لڑائی ہوگئی کہ اس کا شوہر نہیں نہاتا تھا ۔ پریشان ہو کر بیوی اپنے مائیکے چلی گئی۔ بات یہیں ختم نہیں ہوئی، اس نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے کیس کو فیملی کونسلنگ سنٹر منتقل کردیا۔ آئیے پورا معاملہ جانتے ہیں۔ فیملی کونسلنگ سینٹر میں آج ایک انوکھا کیس سامنے آیا، جس کو سن کر کونسلر بھی سر پکڑے نظر آئے۔ آگرہ کی ایک لڑکی کی شادی 40 دن پہلے وہیں کے ایک نوجوان سے ہوئی تھی۔ شادی کے بعد دونوں کافی خوش تھے.سہاگ رات کے بعد بیوی نے شوہر کو غسل کرنے کیلئے کہا لیکن وہ ٹالنے لگا۔ بیوی کے اصرار پر شوہر نے گنگا کے پانی کے 4 سے 5 قطرے اپنے جسم پر ڈال لئے۔ جب یہ سلسلہ چلتا رہا تو بیوی نے اپنے شوہر کی شکایت سسرال والوں سے کی، جس کے بعد جب ساس نے بیوی کو حقیقت بتائی تو وہ چونک گئی۔ اس کے بعد وہ کسی تاخیر کے بغیر اپنے مائیکے چلی گئی.بیوی مائیکے جاکر پولیس میں اپنے شوہر کے خلاف شکایت درج کرائی۔ اس نے اپنے شوہر پر ہر روز مار پیٹ کرنے اور جہیز کے لیے ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے.پولیس نے کیس کو فیملی کونسلنگ سنٹر منتقل کردیا۔ کونسلرز نے میاں بیوی کو بلایا تو بیوی نے شوہر پر مارپیٹ کرنے اور نہیں نہانے کا بھی الزام لگایا۔ اس نے کونسلرز کو بتایا کہ اس کی شادی کو 40 دن ہوچکے ہیں، تب سے اس کے شوہر نے صرف چھ بار نہایا ہے اور گندا رہتا ہے.بیوی نے بتایا کہ جب وہ اسے نہانے کے لیے کہتی ہے تو وہ اس کے ساتھ مار پیٹ کرتا ہے۔ جب کونسلرز نے شوہر سے پوچھ گچھ کی تو اس نے بتایا کہ وہ اپنے جسم پر گنگا کا پانی ڈالتا ہے اور جب بھی وقت ملتا ہے تو غسل کرتا ہے۔ کونسلر ڈاکٹر ستیش کھیروار نے بتایا کہ جب میاں بیوی کو ایک ساتھ بیٹھ کر سمجھایا گیا تو بیوی نے انوکھی شرط رکھ دی ہے۔ بیوی نے کہا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ نہیں رہے گی جب تک وہ ہر روز نہیں نہائے گا۔ بیوی کا مزید کہنا ہے کہ شوہر پولیس اور کونسلر کو تحریر میں دے کہ وہ ہر روز نہائے گا تب ہی وہ اس کے ساتھ جائے گی۔ اب دونوں کو اگلی تاریخ دے دی گئی ہے ۔ اگلی تاریخ پر دوبارہ دونوں کو سمجھانے کا کام کیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:کس ملک سے پیٹرول پر چلنے والی گاڑیوں کا خاتمہ ہونے والا ہے؟

