Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

BMW میں سفر کر کے دہی بھلے بیچنے والا کروڑ پتی

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک )محنت میں عظمت ہے، محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی اور محنت کا پھل ملنے جیسے محاورے آپ نے اکثر سن رکھے ہوں گے۔

لیکن ایک بھارتی شہری مکیش کمار شرما اس کی جیتی جاگتی مثال بن کر سامنے آئے ہیں جن کی کامیابی کی داستانوں سے بڑوں بڑوں کو حیران کردیا۔

مکیش 1989 سے ایک فوڈ اسٹال پر دہی بھلے فروخت کرتے ہیں اور اسی کاروبار نے انہیں کروڑ پتیوں کی فہرست میں لا کھڑا کیا ہے۔

دہلی کے نہرو پیلس میں شرما چاٹ کے نام سے مشہور یہ دہی بھلوں کی چاٹ اپنے ذائقے کی وجہ سے لوگوں میں بہت مقبول ہے اور اس کے ذائقےکا راز ان مسالوں میں چھپا ہے جو مکیش کمار اپنے ہاتھوں سے تیار کرتے ہیں۔

اسی ذائقے نے ان کے کاروبار کو ایسے چار چاند لگائے کہ وہ مقامی لیجنڈ سمجھے جاتے ہیں اور ‘کروڑ پتی چاٹ والا’ کے نام سے مشہور ہیں۔

شرما چاٹ کو اپنی لذت کے سبب دہلی کے فوڈ بزنس میں ایک اہم مقام حاصل ہے جس نے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔

دہی بھلوں کے کامیاب کاروبار نے مکیش کمار کو دولت مند تو بنایا ہی لیکن سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اپنے اسٹال تک اپنی بی ایم ڈبلیو میں سفر کر کے پہنچتے ہیں۔

ان کے اسٹالز پر ہمیشہ خریداروں کی ایک طویل قطار موجود ہوتی ہے جو ان کی چاٹ کے ذائقے کے دیوانے ہیں۔

اس سب میں سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ اتنے امیر ہوجانے کے باوجود مکیش کمار نے کوئی دکان نہیں کی بلکہ وہ اب بھی ایک ٹیبل پر اپنا اسٹال لگاتے ہیں اور اس کے لیے سامان بھی اپنی گاڑی میں لے کر آتے ہیں۔

چاٹ کے لیے بھلے وہ گھر میں تیار کرتے ہیں اور تازہ پھینٹی ہوئی دہی کے ساتھ اپنے تیار کردہ خاص مسالے چھڑک کر گاہکوں کو پیش کرتے ہیں۔

ماضی میں اس چاٹ کی ایک پلیٹ کی قیمت 2 روپے تھی جو اب بڑھ کر 40 روپے ہوگئی ہے۔
مزیدپڑھیں :شادی کے دو دن بعد فرحان، اہلیہ کو ڈاکٹر کے پاس کیوں لیکر گئے؟

یہ بھی پڑھیں