Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

شادی کے دو دن بعد فرحان، اہلیہ کو ڈاکٹر کے پاس کیوں لیکر گئے؟

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی وڈ کے ورسٹائل ایکٹر و فلم ساز فرحان اختر نےسابقہ ​​اہلیہ ادھونا بھابانی سے طلاق کے بعد شیبانی ڈانڈیکر سے محبت اور شادی کے بعد ہونے والے واقعات کا احوال مداحوں کو سنادیا۔

حال ہی میں اداکار فرحان اختر نے اہلیہ شیبانی ڈانڈیکر کے ساتھ ریا چکرورتی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مداحوں سے پہلی بار اپنی پرسنل لائف اور دوسری شادی کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

اداکار فرحان اختر اور شیبانی نے مداحوں سے انکشاف کیا کہ انہوں نے شادی کے دوسرے ہی دن سے اپنی‘کپل تھیراپی‘ کا آغاز کردیا تھا جس پر ڈاکٹر بھی ششدر رہ گئے تھیں۔

کپل تھیراپی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکار فرحان اختر کی اہلیہ شیبانی کا کہنا تھا کہ ‘ہماری شادی پیر کے روز ہوئی تھی اور تھیراپی کا اگلا سیشن بدھ کے روز شیڈول تھا۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ جب میں اور فرحان تھیراپسٹ کے پاس پہنچے تو وہ حیران رہ گئے انہوں نے ہم سے سوال کیا کہ ‘تم لوگ یہاں کیا کررہے ہو ہو؟ تمہاری شادی کو ابھی محض 24 گھنٹے ہی ہوئے ہیں؟‘۔

شیبانی نے مزید کہا کہ‘ شادی کے بعد سے آج تک ہم اپنا سیشن لینے جاتے ہیں اور یہ بالکل ایسا ہی محسوس ہاتا ہے جیسے کہ آپ جم جارہے ہوں‘۔

انہوں نے بتایا کہ ‘کبھی کبھی ایسا ہوتاہے کہ ہم سیشن کیلئے پہنچتے ہیں تو ہمارے پاس بولنے کیلئے کچھ بھی نہیں ہوتا اور کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ تھیراپسٹ کو سنانے کیلئے اتنی شکایتیں ہوتی ہیں کہ ایک گھنٹہ بھی کم پڑ جاتا ہے‘۔

بات کو اختتام پر لاتے ہوئے جوڑے کا کہنا تھا کہ ‘ہر کپل کی طرح ہماری بھی لڑائیاں ہوتی ہیں لیکن کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ہمیں بدھ کو اپنے معالج کے سامنے پیش ہونا ہے تو اسلیے ہم کوشش کرتے ہیں کہ بات سلجھاکر ان کے پاس جائیں اور اگر کبھی ایسا نہیں ہوپاتا تو ہم بدھ کا انتظار کرتے ہیں تاکہ بدھ کو اس معاملے پر بات کرسکیں‘۔

واضح رہے کہ سابقہ ​​اہلیہ ادھونا بھابانی سے طلاق کے بعد اداکار فرحان اختر نے 2018 میں شیبانی ڈانڈیکر کو ڈیٹ کرنا شروع کیا جس کے 4 سال بعد دونوں لو برڈز نے 19 فروری 2022 کو اپنے کھنڈالہ فارم ہاؤس میں ‘سول میریج‘ کے ذریعے شادی کی تھی۔
مزیدپڑھیں :‘آئی فون 16’ میں ریلیز کے ایک ہفتے بعد ہی مسائل سامنے آگئے

یہ بھی پڑھیں