Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

‘آئی فون 16’ میں ریلیز کے ایک ہفتے بعد ہی مسائل سامنے آگئے

لاس اینجلس (ویب ڈیسک )آئی فون 16 سیریز کے مارکیٹ میں آنے کے ایک ہفتے بعد ہی صارفین کیجانب سے آئی فون 16 پرو میں مختلف مسئلے مسائل کی شکایات سامنے آگئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بہت سے صارفین نے اپنے نئے آئی فون 16 کی ٹچ اسکرین میں وقفے وقفے سے گڑبڑ کی نشاندہی کی، اسکی ٹچ اسکرین پر بعض اوقات ٹچ کام ہی نہیں کرتا یا تاخیر سے رسپانس ملتا ہے۔

بظاہر اس مسئلہ کو ہارڈ ویئر کی خرابی کے بجائے ‘سافٹ ویئر بگ’ قرار دیا جا رہا ہے، یہ مسئلہ ممکنہ طور پر ایپل کے iOS سسٹم میں hypersensitivity فیچر کی وجہ سے سامنے آرہا ہے جس کا ‘ٹچ ریجیکشن الگورتھم’ بعض اوقات غیرضروری ٹچ کے بجائے ارادتاً کیے جانے والے ٹچ کو بھی نظرانداز کر رہا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم Reddit

(اسکرین گریب)

پر ایک پوسٹ میں آئی فون 16 پرو اور پرو میکس صارفین کو درپیش مسائل کی وضاحت کی۔

پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر صارف پہلے کیمرہ کنٹرول بٹن کے ساتھ والی اسکرین کو چھوتا ہے، تو ریلیز کرنے تک ہوم بار کے علاوہ پورا ڈسپلےunresponsive ہو جاتا ہے، ایسا لگتا ہے کہ اسکا ‘ٹچ ریجیکشن الگورتھم’ غلطی سے ضروری ٹچز کو بھی مسترد کرنے کا سبب بن رہا ہے، جس کے سبب صارفین کو شدید الجھن کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ مسئلہ اس وقت بالکل پیش نہیں آتا جب ‘آئی فون 16’ لاک ہو، ایسا صرف اُس وقت ہوتا ہے جب فون اَن لاک ہو اور ایپس پر اسکرولنگ یا ہوم اسکرین پر سوائپ کیا جارہا ہے، جس سے اِس خیال کو مزید تقویت ملتی ہے کہ یہ مسئلہ ہارڈ ویئر کا نہیں سافٹ ویئر سے متعلق ہے۔
مزیدپڑھیں :ریم بنت ابراہیم اورمریم نواز، کون کس کی نقل کررہا ہے؟

یہ بھی پڑھیں