Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

ایران نے اسرائیل پر حملہ کر دیا، ہدف تل ابیب ،جنگی کابینہ کا ہنگامی اجلاس

تہران (نیوز ڈیسک )ایران نےاسرائیل کی جانب بیلسٹک میزائل داغ دیئے،اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی حملےکےبعداسرائیل میں سائرن بج اٹھے۔ ایران نے اسرائیل پر میزائل حملہ کر دیا، ایران نے اسرائیل کے خلاف میزائل حملہ کیا، جس کا الزام اسرائیلی فوج نے ایران پر عائد کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق، میزائل کا ہدف تل ابیب تھا۔

اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ ایران نے 102 بیلسٹک میزائل اسرائیل پر داغے، جس کے بعد اسرائیل کے مختلف علاقوں میں سائرن بجنے لگے اور جنگی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔

ایران کا اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملہ، 102 میزائل داغے گئے

عرب میڈیا کے مطابق، ایران نے تل ابیب سمیت اسرائیل کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنانے کے لیے 102 میزائل داغے، جس سے کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

اسرائیل پر ایرانی میزائل حملے کی تصدیق، امریکی سفارت کاروں کو الرٹ کر دیا گیا

امریکی میڈیا نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ ایران اگلے 12 گھنٹوں میں اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق، اسرائیل میں موجود امریکی سفارت کاروں کو بم پناہ گاہوں کے قریب رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

تل ابیب پر ایرانی میزائل کا حملہ، اسرائیلی فوج کا شدید ردعمل

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے داغا گیا میزائل تل ابیب کو نشانہ بنانے کے لیے تھا، جس کے بعد اسرائیل بھر میں خطرے کے سائرن بجنے لگے ہیں۔ ایران کے حملے کا ہدف تل ابیب تھا. ایران کے میڈیا نے بھی حملے کی تصدیق کر دی. اسرائیل نے جنگی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ادھر امریکہ نے بھی اسرائیل کو تحفط فراہم کرنے کا اعلان کردیا جبکہ حز ب اللہ نے بھی اسرائیل پر حملہ کر دیا ہے اس وقت اسرائیل میں جنگی سائرن بج رہے ہیں.تل ابیب میں مسلح افراد گھس گئے، 10 اسرائیلی ہلاک
، اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کی جانب داغا جانے والا بیلاسٹک میزائل ایران کی طرف سے آیا ہے۔
ایران نے اسرائیل پر ڈرون اور کروز میزائل بھی داغ دیے ہیں، جس کے بعد مشرق وسطیٰ میں ایک نئی صورت حال پیدا ہو گئی ہے، ترک اور دیگر عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے داغے جانے والے میزائل حملوں کے بعد اسرائیل میں سائرن بج اٹھے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے منگل کی رات اسرائیل کی جانب 102 میزائل داغے ہیں، تاہم اس حوالے سے متضاد اطلاعات آ رہی ہیں ، بعض اسرائیلی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایران کی جانب سے 400 میزائل داغے گئے ہیں، جس کے بعد اسرائیل نے اپنے تمام شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔

ادھر اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کے حملے کے فوری بعد اسرائیلی شہر تل ابیب اور حیفا میں مسلح افراد نے گھس کر 10 اسرائیلیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ادھر امریکی صدر جو بائیڈن نے ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد قومی سلامتی کا اجلاس طلب کر لیا ہے اور کہا ہے کہ امریکا اسرائیل کا بھرپور دفاع کرے گا، میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے بھی اپنی جنگی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

ایران کی طرف سے داغے جانے والے اردن کی فضا سے گزر کر اسرائیل کی طرف جا رہے ہیں جب دوسری جانب لبنان سے حزب اللہ نے بھی اسرائیل پرراکٹ حملے شروع کر دیے ہیں۔

مزیدپڑھیں :میانوالی کے بعدپنجاب کے2اوربڑے شہروں میں بھی دفعہ 144 نافذ کردی گئی

یہ بھی پڑھیں