Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

زائرین عمرہ پرمٹ کے مقررہ وقت سے 4 گھنٹے قبل مکہ مکرمہ میں داخل ہوں، سعودی وزارت حج

سعودی عرب(نیوز ڈیسک)سعودی وزارت حج نے عمرہ زائرین کے لیے پرمٹ کے حصول پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد عمرہ مناسک کی ادائیگی میں سہولت ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج کے بیان کے مطابق زائرین کو عمرہ پرمٹ کے مقررہ وقت سے 4 گھنٹے قبل مکہ مکرمہ میں داخل ہونا چاہئے۔

عمرہ زائرین کو اگر یہ اندیشہ ہو کہ وہ پرمٹ کے وقت پر مکہ نہیں پہنچ سکتے تو انہیں چاہیے کہ وہ اپنا پرمٹ کینسل کرانے کے بعد دوبارہ جاری کرالیں۔وزارت کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ پرمٹ کا مقصد زائرین کو رش سے بچانا ہےتاکہ زائرین کورش کے پیش نظر کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔
اسٹاک مارکیٹ نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، 84 ہزار کی حد عبور ، ڈالر بھی سستا

یہ بھی پڑھیں