Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

غزہ میں لوگ بھوک سے مر رہے، گدھے گھوڑے کھانے پر مجبور ہیں: برطانوی فلاحی تنظیم

غزہ(نیوز ڈیسک)برطانوی فلاحی تنظیم آکسفیم کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔آکسفیم کی نمائندہ بشرٰیٰ خالدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے 10 دن سے شمالی غزہ میں خوراک کی فراہمی روک رکھی ہے، شمالی غزہ میں اسرائیل کی ناکہ بندی سے خوراک کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے۔

نمائندہ آکسفیم کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں اور چارہ، گدھے اور گھوڑے کھانے پر مجبور ہیں۔بشرٰیٰ خالدی کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ کے زیادہ تر فلسطینی جنوبی غزہ کی طرف “ڈیتھ مارچ”کے بجائے اپنےگھروں میں مرنے کو تیار ہیں، نہیں جانتی شمالی غزہ میں لوگ کیسے زندہ رہیں گے، یا تو بھوک سے مر جائیں گے۔

غزہ میں ہر 4 میں سے ایک فرد بھوک کے باعث موت کے منہ میں پہنچ چکا ہے، اقوام متحدہ،ہیومن رائٹس واچ کا اسرائیل پر غزہ میں بھوک کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کا الزام ،ان کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں لوگ قتل عام سے مریں گے یا جنوب کی طرف نقل مکانی کی کوشش میں مار دیے جائیں گے، غزہ میں تباہی کی یہ سطح پہلے نہیں دیکھی۔

یہ بھی پڑھیں