نئی دہلی (نیوز ڈیسک) کہتے ہیں نہ کے پیار میں بڑی طاقت ہوتی ہے۔ یہ پیار کسی دیوار کو نہیں مانتا ۔ پیار کی طاقت ہر رشتہ کو توڑ دیتی ہے ۔ چھتیس گڑھ کے بھنڈ میں رہنے والے نوجوان کے پیار میں برازیل کی ایک خاتون ایسی دیوانی ہوئی کہ اس نے اپنا نہ صرف اپنا گھر چھوڑ دیا بلکہ اپنے ملک کو بھی چھوڑ کر ہندوستان صرف نوجوان سے شادی کرنے کیلئے آگئی ۔
اس معاشقہ میں کافی ٹویسٹس ہیں ۔ مثال کے طور خاتون ، نوجوان سے عمر میں کافی بڑی ہے۔ اپنے بیٹے کے عمر کے لڑکے سے شادی کرنے کیلئے اس نے اپنے شوہر کو چھوڑ دیا ۔ یہاں تک کہ برازیل میں اپنے بچوں کو بھی چھوڑ کر خاتون بھنڈ آگئی ۔ اب 51 سالہ برازیلیائی خاتون بھنڈ کے لڑکے سے شادی کرنے جارہی ہے ۔ دونوں نے اپنی شادی کا دعوت نامہ ضلع کلیکٹر کو بھی دیا ہے ۔
خاتون کا نام روزی نائیڈ شکیرا ہے ۔ روزی برازیل کی رہنے والی ہے جبکہ نوجوان کا نوم پون گوئل ہے ۔ پون کچھ میں سیکورٹی گارڈ کا کام کرتا ہے ۔ ایک سال پہلے جب روزی کچھ گھومنے گئی تھی تب دونوں کی ملاقات ہوئی تھی ۔ اس کے بعد دونوں کی دوستی ہوئی ۔ برازیل لوٹنے کے بعد روزی اور پون سوشل میڈیا کے ذریعہ جڑے رہے ۔ دونوں کی زبان الگ الگ تھی، لیکن پیار کی زبان میچ ہوگئی اور ان کی دوستی کب پیار میں بدل گئی، پتہ ہی نہیں چلا ۔
برازیل میں روزی اپنے شوہر اور 32 سال کے بیٹے کے ساتھ رہتی تھی ، لیکن اس کو تو 30 سال کا پون پسند آگیا تھا ۔ اپنے پیار کے ساتھ زندگی گزارنے کیلئے روزی نے برازیل چھوڑ کر ہندوستان آنے کا فیصلہ کیا ۔ اب روزی اپنے پیار کے ساتھ رہ رہی ہے ۔ پون اور روزی دونوں جلد ہی شادی کرنے والے ہیں ۔ روزی نے بتایا کہ وہ شادی کے بعد ہندوستان میں ہی بسنا چاہتی ہے ۔ فی الحال روزی پون کے والدین کے ساتھ دہلی میں رہ رہی ہے ۔
مزیدپڑھیں:قومی ترانہ پڑھتے ہوئے امریکی گلوکارہ کے منہ سے گالی نکل گئی
