Search
Close this search box.
جمعه ,17 جولائی ,2026ء

اسرائیل پرجوابی حملے کیلئے نیا پلان تیار ، جلدیروشلم آگ میں ڈوب جائے گا، ایران کی دھمکی

تہران (نیوزڈیسک) امریکہ میں صدارتی الیکشن کے بعد نئی حکومت کے آنے سے قبل ایران نے اسرائیل پر حملے کا نیا پلان تیار کرلیا، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر اعلیٰ علی لاریجانی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران اسرائیل کو ناکوں چنے چبوانے کیلئے تیار ہے یروشلم جلد آگ میں ڈوب جائے گا ۔

دوسر ی جانب حزب اللہ کے ڈرون حملوں میں یروشلم میں آگ بھڑک اٹھی ، ہر طرف خطرے کے سائرن بج اٹھے ، دوسری جانب ایران مرکزی رہنما علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ ایرانی فوجی حکام مختلف منصوبوں اور حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں۔ علی لاریجانی کامزید کہنا تھا شام اور لبنان میں حزب اللہ کے کمانڈروں کے حوصلے بہت بلند ہیں

حزب اللہ کی سخت مزاحمت کی وجہ سے ہی اسرائیل جنوبی لبنان میں پیش قدمی نہیں کرسکا، جلد موثرجواب دینے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے ۔۔انہوں نے حزب اللہ کے ہتھیار تباہ کرنے کے اسرائیلی دعوؤں کو بھی قیاس آرائیاں قرار دیا۔اس سے قبل اسرائیل نے 26 اکتوبر کو ایران پرحملوں میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں