نیویارک (نیوزڈیسک)دنیا کے امیر ترین شخصیات کی فہرست جاری کر دی گئی ۔امریکی جریدے فوربز کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص کی دولت 425.2 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئی ہے
امریکی جریدے فوربز نے دنیا کے امیر ترین شخصیات کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں ٹاپ تھری پر ایلون مسک، جیف بیزوس اور مارک زکر برگ شامل ہیں۔فوربز کی تازہ ترین رپورٹ میں ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص قرار پائے جن کی مجموعی دولت 425.2 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئی ۔
فوربز کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق لیری ایلیسن 209 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔جیف بیزوس 241 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں اور میٹا کے بانی مارک زکر برگ دنیا کی امیر ترین شخصیات میں تیسرے نمبر پر ہیں جن کی دولت کا تخمینہ 217.7 ارب ڈالرز تک پہنچ چکا ہے
گریٹر اسرائیل کا نقشہ جاری، عرب سمیت دنیا بھر میں کھلبلی مچ گئی ، سعودی عرب کی مذمت