Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

امریکہ میں5 نئی جگہوں پر آگ بھڑک اٹھی، صورتحال مزید سنگین

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ کیلی فورنیا سے قبل جنوبی کیلی فورنیا میں پانچ نئی جگہوں پر آگ بھڑک اٹھی ۔ ان آتشزدگیوں کو لگونا، سیپولویڈا، گیبل، گل مین اور بارڈر 2 کے نام دیے گئے ہیں۔ یہ آتشزدگیاں جمعرات کے روز لاس اینجلس، سان ڈیاگو، وینٹورا اور ریور سائیڈ کاؤنٹیز میں شروع ہوئیں۔ بدھ کے روز لاس اینجلس میں ہیوز آگ شروع ہوئی تھی جس نے 10 ہزار ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لیا۔ اب تک فائرفائٹرز نے اس آگ پر 36 فیصد تک قابو پالیا ہے۔

بی بی سی کے مطابق کیلی فورنیا میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران تباہ کن آتشزدگی کے واقعات نے شدید نقصان پہنچایا ہے۔ پیلیسیڈز اور ایٹن آتشزدگیوں نے مجموعی طور پر 37 ہزار ایکڑ سے زیادہ زمین کو جلا کر خاکستر کر دیا اور کم از کم 28 جانیں لے لیں۔

کیلیفورنیا ڈیپارٹمنٹ آف فاریسٹری اینڈ فائر پروٹیکشن (Cal Fire) کے مطابق:
بارڈر 2 آگ سان ڈیاگو میں 800 ایکڑ پر محیط ہے اور وہاں انخلا کے احکامات نافذ ہیں۔
لگونا آگ وینٹورا میں 94 ایکڑ پر پھیلی ہوئی ہے جس پر 70 فیصد قابو پایا جا چکا ہے۔
سیپولویڈا آگ لاس اینجلس میں 45 ایکڑ پر محیط ہے اور اس پر 60 فیصد قابو پایا گیا ہے۔ لاس اینجلس فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق یہاں آگ کے پھیلاؤ کو روک دیا گیا ہے اور انخلا کے احکامات ختم کر دیے گئے ہیں۔
گیبل آگ ریور سائیڈ کاؤنٹی میں 15 ایکڑ پر پھیلی ہوئی ہے۔ فائرفائٹرز نے آگ کے پھیلاؤ کو روک دیا ہے۔
گل مین آگ سان ڈیاگو میں دو ایکڑ پر مشتمل ہے، اور اس کا پھیلاؤ بھی روک دیا گیا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج لاس اینجلس کا دورہ کریں گے تاکہ تباہ کن آتشزدگی کے نقصانات کا جائزہ لے سکیں۔ نئے صدر نے آگ پر قابو پانے کے ردعمل پر تنقید کی ہے اور دھمکی دی ہے کہ اگر کیلی فورنیا اپنی پانی کی فراہمی کا نظام بہتر نہ کرے تو وہ وفاقی امداد روک سکتے ہیں۔ انہوں نے کیلی فورنیا کے گورنر گیون نیوسم پر تنقید کی اور دعویٰ کیا کہ ریاست پانی کے وسائل ایک چھوٹی مچھلی اسملٹ کو بچانے کے لیے ضائع کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں