نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے چمولی میں برفانی تودہ گرنے سے 57 مزدور دب گئے۔ اب تک 16 افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 41 مزدور ابھی بھی لاپتہ ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق 10 مزدوروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ برفانی تودہ مانا گاؤں کے قریب گرا۔ جہاں سڑک کی تعمیر کا کام جاری تھا،۔
سڑک بند ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو جائے حادثہ تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
مزیدپڑھیں:کےپی حکومت کا یتیم بچوں، بیوہ خواتین کی مالی معاونت کیلئے اہم اعلان

