مکہ المکرمۃ(نیوز ڈیسک) مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کیلئے رجسٹریشن کا آغاز 5 مارچ سے ہوگا۔
حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق مقررہ تعداد مکمل ہونے تک اعتکاف رجسٹریشن جاری رہے گی۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ اعتکاف کے خواہشمند 5 مارچ کو دن 11 بجے سے اتھارٹی پورٹل پرکوائف رجسٹرکراسکتے ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق حرمین شریفین میں ہرمعتکف کوخصوصی کارڈ اور لاکر دیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:رمضان المبارک :کن اوقات میں گیس ملے گی ؟ شیڈول جاری



