Search
Close this search box.
منگل ,14 جولائی ,2026ء

یورپی یونین نے یورپ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی

یورپ(نیوز ڈیسک)یورپی منڈیوں کو درکار تربیت یافتہ مزدوروں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے یورپی یونین نے پاکستان میں اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے سینیئر عہدیدار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی منڈیوں میں ہنرمند کارکنوں کی کمی ہے۔

پاکستان میں یورپی یونین کے وفد کے نائب سربراہ فلپ اولیور گراس نے کہاکہ اس فرق کو پورا کرنے کے لیے یورپی یونین پاکستانی مزدوروں کی تکنیکی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ہنر کی ترقی کا پروگرام متعارف کروا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ جب ہنرمند افراد کسی دوسرے ملک میں جاتے ہیں تو اس سے تارکین وطن اور میزبان ممالک دونوں کو فائدہ ہوتا ہے۔

انہوں نے مہارت کی عدم مطابقت کے چیلنج کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ یورپ کو مزدوروں کی کمی کا سامنا ہے، لیکن بہت سے پاکستانی تارکین وطن مطلوبہ مہارت کی سطح پر پورا نہیں اترتے۔

بھارت کیخلاف سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کو دھچکا، جارح مزاج اوپنر چیمپئنز ٹرافی سے باہر

یہ بھی پڑھیں