اترپردیش (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش میں نشے میں دھت ہو کر بارات لانا دلہا کو مہنگا پڑ گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست میں شادی کی ایک تقریب اس وقت اکھاڑا بن گئی جب نشے میں دھت دلہا نے شادی کی مالا دلہن کے بجائے اس کی سہیلی کو پہنا دی۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 26 سالہ دلہا رویندر کمار پہلے تو تاخیر سے بارات لیکر پہنچا ، دوسرا اس نے بارات کے موقع پر دوستوں کے ساتھ مل کر شراب پی رکھی تھی، نشے کی حالت میں دلہا جب شادی کے منڈپ پر پہنچا تو اس نے شادی کا ہار دلہن کے بجائے اس کی سہیلی کو پہنا دیا جس پر دلہن سیخ پا ہو گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دلہن نے دلہا کو تھپڑ ماردیا اور شادی سے انکار کرتے ہوئے تقریب چھوڑ کر منڈپ سے چلی گئی، اس کے بعد دونوں خاندانوں کے درمیان جھگڑا ہوا، دونوں خاندانوں نے ایک دوسرے پر کرسیوں سے تشدد کیا۔
رپورٹ کے مطابق بعدازاں پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر دونوں خاندانوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا تاہم دلہا کو دلہن لیے بغیر خالی ہاتھ ہی لوٹنا پڑا۔اس حوالے سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ لڑکے والوں کی جانب سے جہیز کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا، پولیس نے دلہا اور اس کے دوستوں کو حراست میں لے لیا جبکہ لڑکے کیخلاف جہیز کے مطالبے اور لڑکی والوں کی توہین کا مقدمہ درج کرلیا۔
26 نومبر کا احتجاج: تحریک انصاف کے 56 کارکنوں کی ضمانت منظور


