Search
Close this search box.
اتوار ,12 جولائی ,2026ء

پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کی واپسی ہی مسئلہ کشمیر کا واحد حل ہے ، بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر

لندن (نیوزڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے اپنے بیان میں آزاد کشمیر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر، کشمیر کے چوری شدہ حصے کی واپسی کے بعد حل ہوجائے گا جو غیر قانونی طور پر پاکستان کے قبضے میں ہے۔

لندن میں چیتھم ہاؤس تھنک ٹینک میں ایک تقریب کے وران جے شنکر کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ہم جس راستے کا انتظار کر رہے ہیں وہ کشمیر کے چوری شدہ حصے کی واپسی ہے، جو غیر قانونی طور پر پاکستان کے قبضے میں ہے، جب ایسا ہو جائے گا تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ مسئلہ کشمیر حل ہو جائے گا۔

انہوں نے یہ بیان ایک صحافی کے سوال کے جواب میں دیا، جس میں کہا گیا ’بھارت نے کشمیر پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے جب کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اس تنازع کو حل کرنے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شمولیت چاہتے ہیں‘۔

جے شنکر نے کہا کہ 2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی اور اکتوبر 2024 میں خطے میں انتخابات اسی کا حصہ تھے، مجھے لگتا ہے کہ ہم نے زیادہ تر مسائل کو حل کرنے کے لیے اچھا کام کیا ہے۔دوسری جانب پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے آزاد کشمیر سے متعلق حالیہ بیان کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا جب کہ بھارت سے مقبوضہ علاقوں کو خالی کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔

ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری

یہ بھی پڑھیں