Search
Close this search box.
جمعرات ,09 جولائی ,2026ء

بھارتی شکست کے بعدبھارتی سیاستدان ششی تھرور کے گانے گنگنانے کی ویڈیو وائرل

بمبئی(اوصاف نیوز)پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جھڑپ کے بعدبھارت کا اعلیٰ سطحی سفارتی وفد واشنگٹن پہنچ گیا، تاہم بھارتی وفد کا ایک بار پھر غیر سنجیدہ رویے کا مظاہرہ ، عالمی سطح پر بھارتی ساکھ شدید متاثر ہونے لگی

بھارتی وفد کا ایک اور شرمناک پہلو اس وقت سامنے آیا جب سینئر سیاستدان اور رکنِ پارلیمنٹ ششی تھرور کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں انہیں سفارتی مشن کے دوران پارٹی میں گانا گنگنارہے ہیں

بھارتی شکست کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی بھارتی عوام کی جانب سےشدید ردعمل سامنے آگیا جہاں ششی تھرور اور دیگر وفد اراکین کو کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

بھارتی عوام میں شدید مایوسی پائی جا رہی ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب بھارت کو عالمی برادری کے سامنے اپنی پوزیشن مؤثر انداز میں پیش کرنی چاہیے تھی

اس کے نمائندے سفارتی محاذ پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ عوامی پیسہ، جو اہم سفارتی مقاصد کے لیے مختص ہوتا ہے، غیر ضروری تقریبات میں خرچ ہو رہا ہے۔

سیاسی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت نے اپنی پالیسیوں میں سنجیدگی نہ اپنائی اور الزامات کے بجائے شواہد کی بنیاد پر گفتگو نہ کی، تو بین الاقوامی سطح پر اس کی ساکھ مزید متاثر ہو سکتی ہے۔

یادر رہے کہ پاہلگام حملے کے بعد بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام عائد کیا تھا، جس کے جواب میں پاکستان نے جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی فضائیہ کے چھ طیارے مار گرائے، جن میں چار جدید رافیل طیارے بھی شامل تھے۔ عالمی مبصرین نے بھارتی رویے کو غیر ذمہ دارانہ اور اندرونی سیاسی فائدے کے لیے استعمال ہونے والی حکمتِ عملی قرار دیا ہے۔
ستاروں کی روشنی میں آج بروزجمعرات،5جون 2025 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟

یہ بھی پڑھیں