Search
Close this search box.
بدھ ,08 جولائی ,2026ء

ڈونلڈ ٹرمپ باضابطہ طور پر نوبیل انعام 2026 کیلئے نامزد،حکومتی نمائندہ ہڈی کارٹر نے خط لکھ دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو باضابطہ طور پر نوبیل امن انعام 2026 ک کیلئےنامزد کر دیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق جارجیا سے ریپبلکن رکن کانگریس بڈی کارٹر نے صدر ٹرمپ کی نامزدگی کے لیے نوبیل کمیٹی کو خط لکھا ہے جس میں کارٹر نے ٹرمپ کے کردار کو غیر معمولی اور تاریخی قرار دیا۔

بڈی کارٹر نے لکھا کہ دنیا میں دہشتگردی کے سب سے بڑے ریاستی معاون کو مہلک ترین ہتھیاروں کے حصول سے روکنے اور اسرائیل اور ایران کے درمیان مسلح تنازع کے خاتمے میں ٹرمپ کے غیر معمولی اور تاریخی کردار کے اعتراف میں نوبیل امن انعام کیلیے نامزد کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے بھی ٹرمپ کو نوبیل امن انعام دینے کی سفارش کا خط ناروے کی نوبیل کمیٹی کو بھیجا تھا۔ پاکستان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی مداخلت سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ختم ہوئی۔
لاہور؛ عدالت پیشی پر جانے والے دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا

یہ بھی پڑھیں