یمن (اوصاف نیوز)یمنی حوثیوں کی جانب سے اسرائیل پر ایک اور میزائل داغ دیاگیا، جسے اسرائیلی فضائیہ نے روک لیا۔
یمن کی جانب سے اسرائیل پر داغے گئے میزائل حملے کے بعد اسرائیل کے مختلف علاقوں میں سائرن بجنے لگے۔سائرن کی آواز سنتے ہی یہودیوں میںکھلبلی مچ گئی ، ہر طرف چیخ وپکار، موت کا خوف چھایا رہا
اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر مائیک ہکابی نے حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ”ہم نے سمجھا تھا کہ میزائل حملوں کا خطرہ ٹل گیا ہے، لیکن حوثیوں نے ہمیں سرپرائز دے دیا۔“
انہوں نے مزید کہا کہ خوش قسمتی سے انٹرسیپشن سسٹم بروقت کام کر گیا اور سب محفوظ رہے۔
مائیک ہکابی نے خبردار کیا کہ ”شاید اب وقت آ گیا ہے کہ یمن کی طرف بی ٹو بمبر بھیجا جائے۔“
وفاقی حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز 10 جولائی سے مکمل بند کرنے کا فیصلہ

