Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کا فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

پیرس (اوصاف نیوز)فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نےفلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ فرانس جلد فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرے گا.

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں منصفانہ اور پائیدارامن کے لئے فرانس نے یہ فیصلہ کیا ہے تاکہ خطے میں جاری تنازع کو مستقل بنیادوں پرحل کیا جا سکے۔

صدرمیکرون نے واضح کیا کہ فلسطینی ریاست کو قبول کرنے کا باقاعدہ اعلان اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ستمبر میں ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو فلسطینی عوام کے دیرینہ حقِ خودارادیت کوتسلیم کرتے ہوئے دوریاستی حل کی حمایت کرنی چاہیے۔

انہوں نے اس اقدام کوامن کے قیام کی جانب فیصلہ کن پیش رفت قراردیا اورامید ظاہرکی کہ دیگر یورپی ممالک بھی اس حوالے سے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔

غزہ میں‌اسرائیلی فضائی اور زمینی جارحیت جاری، 62 مزید فلسطینی شہید

یہ بھی پڑھیں