Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

افسوسناک واقعہ، چپس کے پیکٹ نے 4 سالہ بچے کی جان لے لی

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست اڑیسہ میں ایک ننھے بچے کی موت اس وقت واقع ہوئی جب اس نے غلطی سے چپس کے پیکٹ میں موجود کھلونا نگل لیا۔

یہ افسوس ناک واقعہ اڑیسہ کے ضلع کندھمال میں پیش آیا، جہاں چپس پیکٹ کے اندر موجود چھوٹا کھلونا نگلنے سے 4 سالہ بچہ دم توڑ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز مُسومہا پاڑہ گاؤں کے رہنے والے رنجیت پردھان نے اپنے چار سالہ بیٹے بیگل کے لیے ایک دکان سے چپس کا پیکٹ خریدا، پیکٹ کھولنے پر اس میں ایک چھوٹی کھلونا بندوق بھی پائی گئی۔

بتایا جا رہا ہے کہ والدین کی غیر موجودگی میں بچہ اس ٹائے گن سے کھیل رہا تھا کہ کھیلتے کھیلتے اس نے کھلونا منہ میں ڈال لیا جو اچانک گلے میں چلا گیا، اور وہاں پھنسنے کے سبب بچے کی سانس رک گئی اور وہ بے ہوش ہو گیا۔

مقامی پولیس کے مطابق والدین نے کھلونا باہر نکالنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے، جس کے بعد بچے کو فوری طور پر 30 کلو میٹر دور واقع ہیلتھ سینٹر منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹر نے معائنے کے بعد بچے کو مردہ قرار دے دیا۔

پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ اس واقعے سے متعلق کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:وزن کم کرنے والی یہ دوا ہرگز نہ استعمال کریں!

یہ بھی پڑھیں