اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈاکٹروں نے وزن کم کرنے کے لئے تیزی سے استعمال ہونے والی دوا کے حوالے سے خبردار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مشہور شخصیات اور عوام کی جانب سے وزن کم کرنے والی دوا سیمگلُٹائیڈ کے استعمال میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس پر طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ انجیکشن بنیادی طور پر ٹائپ ٹو ذیابیطس کے مریضوں میں خون میں شوگر کنٹرول کرنے کے لیے بنایا گیا تھا، لیکن اب اسے غیر محفوظ طریقے سے وزن کم کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
سیمگلُٹائیڈ معدے اور آنتوں کی حرکت کو سست کرتا ہے، جس سے دیر تک پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے اور بھوک کم ہوتی ہے، اس اثر کی وجہ سے یہ تیز وزن کم کرنے کے لیے مقبول ہو گیا ہے۔
تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ متلی، قے، پیٹ میں درد اور دست جیسے عام ضمنی اثرات بھی غلط استعمال کی صورت میں خطرناک ہو سکتے ہیں۔
ماہرین نے خبردار کیا کہ بہت سے لوگ ابتدائی طور پر زیادہ مقدار میں انجیکشن لیتے ہیں یا ہفتے میں کئی بار استعمال کرتے ہیں، جبکہ طبی طور پر تجویز کردہ ابتدائی خوراک صرف 0.25 ملی گرام ہفتے میں ایک بار ہے۔
مزیدپڑھیں:لیپ ٹاپ اسکیم کے حوالے سے اپ ڈیٹ جانئے ؟
