Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

سمارٹ میٹرز سستے ہو گئے

اسلام آباد (اوصاف نیوز)پاورڈویژن کی کوششوں سے بجلی کے مسابقتی عمل کو تقویت دینےسے ڈسکوز کے سمارٹ میٹرز کی قیمتیں 40 فیصد تک کم ہوئیں، اویس لغاری سمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں کمی سے ملکی سطح پر 150ارب روپے کی بچت ہوگی۔

اویس لغاری نے کہا کہ تین فیز میٹر کی قیمت 45000ہزار روپے سے کم ہو کر 25000 روپے ہوگئی ہےسنگل فیز میٹر کی قیمت میں 7000 روپے کی کمی ہوئی ہےوزیر پاور ڈویژن

حکومت نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ریگولیشنز میں مثبت تبدیلیاں کی ہیں انٹر نیشنل کمپنیوں نے مسابقتی عمل میں بھر پور حصہ لیا اور انکو در پیش رکاوٹیں ختم ہو گئیں نئے میٹرز کی قیمت میں کمی سے بجلی صارفین کو ڈیمانڈ نوٹس کی مد میں کم رقم ادا کرنا پڑے گی ۔

سمارٹ میٹرز سے غلط میٹرریڈنگ اور بجلی چوری کی فوری نشاندہی ہو گی سمارٹ میٹرز سے صارفین کو پیشگی ادائیگی کی سہولت اور اپنے میٹرز کی براہ راست مانیٹرنگ کی سہولت میسر ہوگی بجلی استعمال سے متعلق معلومات، بغیر لائن مین بجلی بحالی سمیت دیگر بے شمار فوائد حاصل ہونگے۔
مزید پڑھیں:سڈنی ساحل حملے میں ملوث ساجد اکرم کے بھارتی ہونے کا انکشاف

یہ بھی پڑھیں