Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

شب معراج پر3چھٹیوں کا اعلان

کویت سٹی(ویب ڈیسک)شبِ معراج کے موقع پر کویت اور عمان میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔ دونوں ممالک میں 18 جنوری کو سرکاری تعطیل ہوگی اور تمام سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے، شبِ معراج 27 رجب 1447 ہجری کی رات منائی جائے گی۔ کویت اور عمان میں سکولوں اور کالجوں میں بھی تعطیل ہوگی، تاہم متحدہ عرب امارات میں شبِ معراج کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان نہیں کیا گیا۔ کویت میں شبِ معراج کی مناسبت سے تین روزہ تعطیلات دی گئی ہیں چونکہ جمعہ 16 جنوری پہلے ہی ہفتہ وار تعطیل ہے، اس لیے حکومت نے ہفتہ 17 اور اتوار 18 جنوری کو بھی چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ اتوار کو متبادل تعطیل قرار دیا گیا ہے۔ کویت میں سرکاری دفاتر میں معمول کا کام پیر 19 جنوری 2026 سے دوبارہ شروع ہوگا۔
مزیدپڑھیں:جعلی آرڈیننس لاکر صدر زرداری کے ساتھ باریک واردات ڈالی گئی: پلوشہ خان

یہ بھی پڑھیں