Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

بھارت میں بڑا فضائی حادثہ، مہاراشٹرا کے نائب وزیراعلیٰ سمیت 5 افراد ہلاک

نئی دہلی (اوصاف نیوز)بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک چارٹرڈ طیارہ کریش لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ ضلع پونے کے علاقے بارہ متی میں پیش آیا۔

رپورٹس کے مطابق طیارے میں مہاراشٹرا کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار، ان کے دو ساتھی اور عملے کے دو ارکان سوار تھے۔


ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ حادثے میں طیارے میں موجود کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچ سکا۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ کریش لینڈنگ کی اصل وجہ سامنے لائی جا سکے۔

مزید پڑھیں: امریکا کی 14 ریاستیں شدید سردی اور طوفان کی لپیٹ میں، 38 افراد ہلاک

یہ بھی پڑھیں