Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

افغانستان میں 4.5 شدت کا زلزلہ ، 3 افراد زخمی

کابل(اوصاف نیوز)افغانستان کے بعض علاقوں میں 4.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیاگیا ہے جس کے باعث 3 افراد زخمی ہوگئے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی جیوجیکل سروے کے مطابق افغانستان کے بعض علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز صوبہ سمنگان کے ضلع خُلم میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے بلخ، سمنگان، فاریاب، جوزجان اور سرِ پل کے ملحقہ صوبوں میں بھی محسوس کئے گئے۔

صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ 3 افراد نے خوفزدہ ہو کر عمارتوں سے چھلانگیں لگا دیں جس سے وہ زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں: ڈاکٹرز کا پینل آج عمران خان کا معائنہ کرے گا، پی ٹی آئی کو آگاہ کر دیا گیا

یہ بھی پڑھیں