Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

4 اپریل تک جنگ کے خاتمے کا امکان، فیصلہ کن مرحلہ قریب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تجزیہ کار قاضی افضل آرائیں نے موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ چند دن خطے کے لیے انتہائی اہم ثابت ہو سکتے ہیں، کیونکہ 4 اپریل کو ممکنہ طور پر ایک فیصلہ کن مرحلہ سامنے آ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ وقت کو مدنظر رکھا جائے تو 4 اپریل تک تقریباً چھ دن باقی ہیں، جو کہ گھنٹوں میں تقریباً ڈیڑھ سو گھنٹے بنتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید جنگی ٹیکنالوجی کے دور میں فیصلے دنوں یا گھنٹوں میں نہیں بلکہ سیکنڈوں میں کیے جاتے ہیں، خاص طور پر جب بات میزائل سسٹمز کی ہو جہاں صرف ایک بٹن دبانے سے کارروائی ممکن ہوتی ہے۔

قاضی افضل آرائیں کے مطابق، اس تنازع میں ابتدائی مقاصد حاصل نہیں کیے جا سکے اور اب فریقین ایک درمیانی راستہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے پیشگوئی کی کہ 13 اپریل تک جنگ کے خاتمے کے امکانات موجود ہیں اور اس دوران کوئی بڑا فیصلہ سامنے آ سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ تنازع اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور آئندہ چند دن نہایت اہم ہوں گے۔

@qaziafzalarain009 #VoiceEffects #qaziafzalarain009 #luckystone #Trending #luckystone ♬ original sound – qaziafzalarain009


مزیدپڑھیں:امارات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ

یہ بھی پڑھیں