Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

عمرہ ویزے سے متعلق سعودی حکومت کی اہم پیش رفت

عمرہ ویزے

سعودی حکومت نے دنیا بھر کے زائرین کیلئے بڑی خوشخبری دیتے ہوئے نئے عمرہ سیزن سے متعلق اہم تاریخوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرہ ویزے 31 مئی 2026 سے جاری کیے جائیں گے۔

وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے عمرہ سیزن کے تحت زائرین 15 ذوالحج 1448 ہجری سے مکہ مکرمہ میں داخل ہو سکیں گے۔ اس اعلان کے بعد مختلف ممالک سے عمرہ زائرین نے اپنی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔

سعودی حکام کے مطابق عمرہ اجازت نامے نسک ایپ کے ذریعے یکم جون 2026 سے حاصل کیے جا سکیں گے۔ تمام زائرین کو جدید ڈیجیٹل سسٹم کے تحت رجسٹریشن مکمل کرنا ہوگی تاکہ سفر کے دوران کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔

وزارت حج و عمرہ نے ہدایت کی ہے کہ زائرین اپنی سفری دستاویزات بروقت مکمل کریں اور صحت سے متعلق تمام ضروری ہدایات پر عمل یقینی بنائیں۔

اعلامیے کے مطابق عمرہ ویزے کے اجرا کی آخری تاریخ یکم شوال 1448 ہجری یعنی 9 مارچ 2027 مقرر کی گئی ہے، جبکہ سعودی عرب میں عمرہ زائرین کے داخلے کی آخری تاریخ 23 مارچ 2027 ہوگی۔

اسی طرح عمرہ زائرین کی واپسی کیلئے 7 اپریل 2027 آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ نئے نظام کا مقصد عمرہ انتظامات کو مزید منظم، محفوظ اور آسان بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں