Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

امریکی فوج کا اپاچی ہیلی کاپٹر آبنائے ہرمز کے قریب گر کر تباہ

نیویارک(نیوز ڈیسک)امریکی فوج کا اپاچی گن شپ ہیلی کاپٹر آبنائے ہرمز کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

امریکی اخبار کے مطابق اپاچی گن شپ ہیلی کاپٹر گزشتہ روز آبنائے ہرمز کے قریب گرکر تباہ ہوا تاہم اس واقعے میں ہیلی کاپٹر میں سوار عملےکے دو ارکان کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ اب تک واضح نہیں ہے کہ ہیلی کاپٹر ایرانی فائرنگ سے تباہ ہوایاکسی حادثےکاشکارہوا۔

اس حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز میں گر کر تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ محفوظ ہیں اور ہیلی کاپٹر گرنےسےمتعلق باضابطہ رپورٹ جلد جاری کریں گے۔

مزید پڑھیں۔پنجاب کا پاسکو سے ایک ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے فیصلہ

یہ بھی پڑھیں