ممبئی ( نیوز ڈیسک) بھارتی شہر ممبئی میں خوفناک کتے کو بچے پر چھوڑنے کے بعد مالک کے ہنسنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رکشے میں سوار ایک شخص نے امریکی نسل کے پٹ بُل کتے کو ایک 11 سالہ بچے پر چھوڑ دیا، جس نے بچے پر حملہ کرکے اسے زخمی کردیا۔
اس دوران کتے کا مالک مسلسل ہنستا رہا اور بچے کی کوئی مدد نہیں کی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ خوف کے مارے رکشہ میں دبکا ہوا ہے، جبکہ پٹ بُل اس کے قریب بیٹھا ہے اور مالک سامنے کی سیٹ پر بیٹھا تماشہ دیکھ رہا ہے۔
Mumbai: Owner laughs as he lets his pitbull attack a young boy, who gets bitten multiple times before escaping.
pic.twitter.com/Jxu2MWgdK7— Ghar Ke Kalesh (@gharkekalesh) July 20, 2025
چند لمحے بعد کتا اچانک بچے پر جھپٹ پڑتا ہے اور کئی بار کاٹتا ہے، جس کے بعد بچہ بمشکل رکشے سے باہر نکل کر جان بچاتا ہے۔ کتا اس کے کپڑے نوچتا ہوا پیچھے بھاگتا ہے، لیکن مالک پھر بھی خاموش تماشائی بنا رہتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ بچے حمزہ کا کہنا ہے کہ اُس نے مدد کی فریاد کی لیکن کوئی آگے نہیں آیا، سب صرف ویڈیو بناتے رہے۔ پولیس نے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
حمزہ کے والد کی شکایت پر پولیس نے کتے کے مالک محمد سہیل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ شکایت کے مطابق، سہیل نے پارک کیے گئے رکشے میں کھیلتے بچے پر جان بوجھ کر کتا چھوڑا۔
مزید پڑحیں:پی ٹی آئی قیادت نہیں چاہتی عمران خان جیل سے باہر آئیں، فواد چودھری

