ریاض( نیوز ڈیسک )سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنے کے سلسلے میں نادرا کا اہم اعلان سامنے آگیا، مزید آسانیاں فراہم کی جائیں گے۔
نادرا نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے خصوصی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نئی شناختی دستاویزات، یا اپنے شناختی کارڈ میں تبدیلی یا تجدید کے خواہشمند پاکستانی آئندہ ہفتے دمام میں سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔
دمام میں 25 اور 26 جولائی بروز جمعہ اور ہفتہ کو صبح 9 بجے تا 3 بجے تک نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم پاکستان ایمبیسی ٹیم کے ہمراہ دورہ کریگی۔
سعودی عرب میں مقیم پاکستانی خواتین و حضرات جو اپنی نئی شناختی دستاویزات بنوانا چاہتے ہیں یا شناختی کارڈ میں کسی قسم کی تبدیلی یا تجدید کرانا چاہتے ہوں تو وہ تمام ترکارروائی آسانی سے کرواسکتے ہیں۔
نادران نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لوگوں کو تمیمی نیو کیمپ ظھران ایسٹرن پراونس آنے کا کہا ہے جبکہ لوکیشن بھی فراہم کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:معروف بھارتی اداکارہ اپنے ہی گھر غیر محفوظ،پھوٹ پھوٹ کر رونے کی ویڈیووائرل

