نیوزی لینڈ کی امیگریشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اپریل 20، 2026 سے اوپن ورک ویزا میں اہم تبدیلیاں نافذ ہوں گی۔ حکومت کے مطابق نئے قوانین ویزہ ہولڈرز کے کام کے حقوق واضح کریں گے اور مائیگرنٹس اور ایمپلائرز کے لیے الجھن کم کریں گے۔
اوپن ورک ویزا اب دو اقسام میں تقسیم کیے جائیں گے۔
پہلی قسم کے ویزہ ہولڈرز کسی بھی ایمپلائر کے لیے کام کر سکتے ہیں، اپنا کاروبار چلا سکتے ہیں یا خود مختار کام کر سکتے ہیں۔ اس میں پارٹنر آف ورکر ویزا، پارٹنر آف اسٹوڈنٹ ویزا، پوسٹ اسٹڈی ویزا، اور پارٹنر آف نیوزی لینڈر ویزا شامل ہیں۔
دوسری قسم کے ویزہ ہولڈرز صرف کسی مقررہ ایمپلائر کے لیے کام کر سکیں گے۔ یہ ویزہ ہولڈرز اپنا کاروبار نہیں چلا سکتے۔ اس میں وکٹمز آف ڈومیسٹک وائلنس ویزا، مائیگرنٹ ایکسپلائٹیشن پروٹیکشن ویزا، اسائلم سیکر ویزا، اور تمام ورکنگ ہالیڈے ویزا شامل ہیں۔
ورکنگ ہالیڈے ویزا کے قوانین
اپریل 2026 سے ورکنگ ہالیڈے ویزا ہولڈرز صرف ایمپلائر کے لیے کام کریں گے۔ وہ خود مختار یا کاروبار نہیں چلا سکیں گے۔ حکومت کہتی ہے کہ اس ویزا کا مقصد پہلے سفر اور پھر کام ہے۔
تمام ویزہ ہولڈرز کے لیے عمومی قواعد
تمام اوپن ورک ویزا ہولڈرز نیوزی لینڈ کے ایمپلائمنٹ اور بزنس قوانین پر عمل کریں گے۔ وہ دوسروں کو ملازمت نہیں دے سکتے یا تجارتی جنسی خدمات فراہم نہیں کر سکتے۔
جو ویزہ ہولڈرز موجودہ قوانین کے مطابق کام کر رہے ہیں، وہ موجودہ ویزا ختم ہونے تک جاری رکھ سکتے ہیں۔ تاہم اپریل 2026 کے بعد نئے ویزا کے لیے درخواست دہندگان کو نئے قواعد پر عمل کرنا ہوگا۔


