ایران کی امریکی اڈوں کو وارننگ سامنے آئی ہے کہ اگر حملے جاری رہے تو خطے میں موجود امریکی فوجی اڈے اور مفادات نشانہ بن سکتے ہیں۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نے اب تک کسی ہمسایہ ملک کے خلاف جارحیت نہیں کی۔
بیان میں کہا گیا کہ ایران ہمسایہ ممالک کے مفادات اور خودمختاری کا احترام کرتا ہے۔
پاسداران انقلاب کے مطابق اگر حملے جاری رہے تو خطے میں موجود تمام امریکی فضائی اڈے اور دیگر مفادات ہدف بن سکتے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ خشکی، سمندر اور فضا میں موجود امریکی اور صہیونی فوجی اڈے ممکنہ اہداف تصور کیے جائیں گے۔
ایرانی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں امریکی اور صہیونی مفادات شدید اور تباہ کن حملوں کی زد میں آ سکتے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق ایرانی صدر کے بیان کے بعد مسلح افواج کا یہ اعلان سرکاری میڈیا کے ذریعے نشر کیا گیا۔


