Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

پاسدارانِ انقلاب کا نیتن یاہو کو نشانہ بنانے کا اعلان

پاسدارانِ انقلاب کا نیتن یاہو کو نشانہ بنانے کا اعلان

پاسدارانِ انقلاب کا نیتن یاہو کو نشانہ بنانے کا اعلان سامنے آیا ہے جس نے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ اگر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو زندہ ہیں تو ان کا تعاقب کر کے انہیں ختم کیا جائے گا۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور خطے کی صورتحال مسلسل سنگین بنتی جا رہی ہے۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ نیتن یاہو کو تلاش کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔

بیان میں نیتن یاہو کو بچوں کا قاتل قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ اگر وہ زندہ ہیں تو انہیں پوری طاقت کے ساتھ تلاش کر کے ختم کیا جائے گا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ لبنان میں ایران کی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق ہفتے کے روز لبنان کے علاقے القطرانی میں ان مقامات کو نشانہ بنایا گیا جہاں سے مبینہ طور پر راکٹ حملے کیے جاتے تھے۔

اسرائیلی فوج نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بیروت میں حزب اللہ کی رضوان فورس سے منسلک کمانڈ سینٹرز کو نشانہ بنایا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خطے میں دھمکیوں اور فوجی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہا تو کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں