Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پنجاب میں دل کے2ہسپتالوں پر اسپیشلائزڈ انسٹی ٹیوشن ایکٹ لاگو

لاہور( نیوز ڈیسک) پنجاب میں دل کے دو ہسپتالوں پر اسپیشلائزڈ انسٹی ٹیوشن ایکٹ لاگو کردیا گیا، ڈاکٹرز اور عملے کو سرکاری ملازم کا درجہ حاصل نہیں ہوگا۔

جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور اور نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا پر میڈیکل انسٹی ٹیوشن ایکٹ نافذ کردیا گیا۔

دونوں ہسپتالوں پر پنجاب سول سرونٹس ایکٹ کا نفاذ نہیں ہوگا۔

امراض قلب کے اسپتالوں میں ملازمین کی بھرتی اور مدت ملازمت کا فیصلہ بورڈ کرے گا۔

اسپیشلائزڈ میڈیکل انسٹی ٹیوشن ایکٹ کے تحت بورڈ وسیع اختیارات کا حامل ہوگا۔

سابق حکومت میں قانون کو ایم ٹی آئی کے نام سے لاگو کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:اپنا ٹیکس خود فائل کریں۔۔۔ تنخواہ دار طبقے کیلئے آسان خودکار ٹیکس فائلنگ نظام متعارف، یہ کیسے کام کرتا ہے؟

یہ بھی پڑھیں